شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے بھارتی اینکر کو دہشتگرد قراردیا

شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی

شارجہ:متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے بھارتی نیوز اینکر کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز خبریں چلانے پر دہشتگرد قرار دے دیا.
مردان ٹائمز کو متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والے تازہ ترین خبروں کے مطابق دُبئی میں ایک تقریب جاری تھی جس میں شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے بھی شرکت کی. دوسری طرف تقریب کے انتظامیہ نے "زی نیوز” کے چیف ایڈیٹر اور اینکر سدھیر چوہدری کو بھی بُلایا تھا. لیکن جسے ہی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی کو پتا چلا کہ تقریب میں زی نیوز کے اینکر سدھیر چوہدری بھی شرکت کرہے ہے تو وہ تقریب کے انتظامیہ پر بھرس پڑیں.
اُنھوں نےزی نیوز چینل کےچیز چیف ایڈیٹر کو تقریب میں مدعو کرنے پر تقریب کے انتظامیہ پر خوب بھرس پڑیں اور انتظامیہ کو کھری کھری سُنا دی. اُنھوں نے تقریب کے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دہشتگرد کو تقریب میں کیوں بُلایا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی افغان اجلاس میں پاکستان کے بعد چین بھی شرکت سے انکاری
واضح رہے کہ شہزادی بنت فیصل القاسمی اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سوشل میڈیا پر خاصی شہرت رکھتی ہے. اور یہی وجہ تھی کہ اس نے زی نیوز کے اینکر سدھیر چوہدری کو بھی نہیں‌بہشا اور ان کی شرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ زی نیوز کے اینکر اپنے ٹی وی شوز میں اسلاموفوبیا کو فروغ دیتے ہیں اور اسلام کا تشخص خراب کرنے کی مظموم کوشش کرتے ہیں. اُنھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کی انتظامیہ کو خوب کھری کھری سُنا دی اور کہا کہ آپ لوگوں کی میرے ملک میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے والے شخص کو بُلانے کی ہمت کیسے ہوئی.
ٹویٹر پر مزید لکھتے ہوئے اُنھوں نے بھارت میں متنازعہ شہریت کی قانون کا واقعہ بھی یاد دلایا اور کہا اس شخص نے 2019 – 2020 کے دوران متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف شدید زہر اُگلا تھا اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا تھا.
اُنھوں نے بھارتی اینکر پر تیروں کی بارش جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ زی نیوز کے اینکر ایک ہندو دائیں بازو کے اینکر ہیں جو اپنے اسلاموفوبک شوز میں بھارت میں موجود دو سو ملین سے زائد مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں.
یاد رہے کہ اس بدنام زمانہ بھاری اینکر سدھیر چوہدری کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا نے دُبئی میں ایک ایکسپو 2020 میں‌ شرکت کے لئے بُلایا تھا جہاں پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے اُن کی خوب درگت کی جو اُن کو عمر بھر یاد رہے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں