پیٹنبرگ: روس کی نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ جوہری حملے کے لئے مشقیں کرہاہے.
مردان ٹائمز کو پیٹنزبرگ سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے روس پر دو اطراف سے جوہری حملہ کرنے کی مشقیں کیں. روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی ایئرفورس کے طیاروں نے روسی سرحد کو پار کرتے ہوئے 20 کلومیٹر اندر آئے.
یہ خبر بھی پڑھیں: خطے میں امریکی موجودگی قابل قبول نہیں- روسی نائب وزیرخارجہ
روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ "امریکہ کے دس بمبار طیاروں، جو کہ امریکہ کے فوجی مشقوں گلوبل تھنڈر میں شامل تھیں، روس کے مغربی اور مشرقی سمت سے روس پر جوہری حملے کی مشق کی”.
اُدھر روس کی طرف سے اس قسم کے الزامات سامنے آنے کے بعد امریکی اور روسی اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان رابطہ بھی قائم ہواہے، لیکن اس کی کوئی تفصیلات منطر عام پر نہیں آسکی. لیکن دوسری جانب امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے بارے بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ امریکی کے جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین اور پروٹوکول کے عین مطابق تھیں.
Menu