کوڈ-19 کی نئی قسم دریافت کرنے کی سزا دی جارہی ہے. جنوبی افریقہ

Covid-19 Omicron New Virus

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں کرونا کے نئی قسم ‘اومی کرون’ دریافت ہونے پر دُنیا کے کئی ممالک نے ان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہے.
مردان ٹائمز کو کیپ ٹاؤن سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزارت خارجہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں وزارت خارجہ کے حکام نے عالمی قوتوں کی جانب سے اُن پر سفری پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت کرنے پر ہمیں سزا دی جارہی ہے. اُنھوں نے اُن ممالک سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر سفری پابندیاں عائد کرنا ہمیں سازا دینے کی مترادف ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق اعتراف پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
جنوبی افریقہ کے وزارت خارجہ نے بیان میں‌مزید کہا کہ ہمیں کرونا کی نئی قسم کا فوری طور پر سراغ لگانے کی سزا دی جارہی ہے. ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جارہاہے. وزارت خارجہ کی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کا نیا وائرس دُنیا کے دیگر حصوں میں بھی پایا گیا ہے لیکن کسی بھی ایک ملک کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کیا جارہا جیسا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ کیا جارہاہے.
جنوبی افریقہ نے اپنے صلاحیتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے اور ویکسینشن کا پروگرام بڑھانے کی پوری صلاحیت موجود ہے. اس کے علاوہ ہمارے سائنسدانوں کی قابلیت کے بارے میں بھی سارے دُنیا کو اطمینان رکھنا چاہیے.
یاد رہے کہ چند دن پہلے جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو دریافت کیا ہے جس کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ یہ قسم دوسرے کرونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھییلنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں