کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے پاس نیٹو میں شمولیت کا ایک ہی راستہ بچا ہے.
مردان ٹائمز کو یوکرین سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ نیٹو میں شمولیت آسان نہیں ہوگی، لیکن یہ ہماری اپنی تحفظ کے لئے بے حد ضروری ہے.
انھوں نے ایک غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ‘اگر چہ ہمیں پتہ ہے کہ نیٹو میں ہمارے لئے شمولیت آسان نہیں ہوگی لیکن ان کے ملک کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے.
اُدھر روس یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شمولیت کا سخت مخالفت کررہا ہے. روس مغربی ممالک سے بار بار یہ مطالبہ کررہا ہے کہ وہ یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شامل نہ کرنے کی ضمانت دیں. مغربی ممالک روس پر الزام عائد کررہے ہیں کہ وہ روس پر چھڑھائی کا منصوبہ بندی کررہا ہے لیکن دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کے اس الزام کو رد کیا ہے اور اس کو ایک پروپیگنڈہ قرار دیا ہے.
کہ خبر بھی پڑھیں: فرانس کے صدر نے اصلاحات کے نام کے پیچھے اسلام مخالف ایجنڈے کے نفاذ کا منصوبہ پیش کردیا
یاد رہے کہ نومبر میں روس نے اپنی فوجیں یوکرینی سرحد کے قریب جمع کی تھیں اور اس وقت بعض اطلاعات کے مطابق وہاں پر روس کی تقریبا ایک لاکھ فوج تعینات ہے.
یوکرین کے مسلے پر بات چیت کے غرض سے برطانوی وزیرخارجہ لزٹرس یوکرین پہنچی ہے اور یوکرینی حکام سے بات چیت کررہی ہے. انھوں نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے دعوؤں سے دھوکہ نہ کھائیں.
اُدھر امریکہ نے بھی روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد سے فوج ہٹانے کے دعوے کو ‘جھوٹا’ قرار دیا ہے. امریکی حکام کی طرف سے ایک بار پھر الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ چند دنوں میں 7 ہزار کے قریب اضافی فوجیوں کو یوکرین کی سرحد پر تعینات کیا ہے. اور روس کسی بھی وقت کوئی بھی بہانہ بنا کر یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے.
دوسری جانب روس مسلسل ان الزامات کی تردید کررہا ہے اور یہ اصرار کررہا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا. روس کا یہ بھی کہنا کہ اس نے جو فوج تعینات کی ہے وہ اپنی سرزمین پر کی ہے اور ایسا کرنے میں حق بجانب ہیں.
Menu