چین میں ریستوران میں دھماکہ، کم از کم 31 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات

China restaurant blast Photo International Media 640x480
چین کے شمالی ضلع میں ریستوران کے دھماکے میں ۳۱ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوٹو: بین الاقوامی میڈیا

بیجنگ: چین کے شمالی علاقے کے ایک ریستوران میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مردان ٹائمز کو چین کے دارلخلافہ بیجنگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چین کے شمالی ضلع میں ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ریستوران میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں: سربیا میں دوسری بار اجتماعی فائرنگ کا واقعہ، سپیشل فورس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

اس حوالے سے مردان ٹائمز کو جو اطلاعات موصول ہوئی ہے اس کےمطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، واقعہ کے سبب علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔



چین کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریستوران میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب رات کے اوقات لوگ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہے تھے۔


Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں