کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر بڑا میزائل حملہ کردیا گیا ہے جس میں اب تک جرنیلوں سمیت 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہے جبکہ روس نے بھی اسی حملے کی تصدیق کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر میزائل حملے میں یوکرینی فوجی جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے ماسکو سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر کراما تورسک میں یوکرینی فوج کی عارضی کمانڈ پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ روس کے وزارت دفاع کا اس بارے میں مزید کہنا ہے کہ میزائل حملے میں یوکرین کے 2 فوجی جنرل اور 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ویگنر سربراہ اور بیلاروس کے درمیان مذاکرات کامیاب، جنگجوؤں کو واپس کیمپوں میں جانے کا حکم
جبکہ دوسرے جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف سے یوکرینی حکام نے بھی روسی میزائل حملے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے مختلف خبر ایجنسیوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرینی شہر کراما تورسک میں منگل کو میزائل حملہ کیا تھا۔