مغرب کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین اظہارآزادی نہیں ہے، طیب اُردگان

Turkia President Rajab Tayyab Urodogan Photo BBC-EPA 640x480
ترکیہ کے صدر رجب طیب اُردگان میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: بی بی سی-ای پی اے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اُردگان نے سویڈن حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم مغرب کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین اظہارآزادی نہیں ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق ترکیہ مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سوئیڈن میں ایک شیطان صفت انسان کی جانب سے قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

اس حوالے سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس حوالے سے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں۔ دوسری جانب مراکش حکومت نے سخت قدم اُتھاتے ہوئے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو غیرمعینہ مدت کےلیے واپس بلالیا۔



اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن نے سوئیڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں