کھانا پکانے کی تیل، گھی اور سبزیوں کے قیمتوں میں اضافہ

Oil and ghee in super market

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئی، جس کے بعد اس کی قیمتیں 399 روپے اور 409 روپے کی سطح تک پہنچ گئیں.
پاکستان میں خوردنی تیل، گھی اور سبزیوں کی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہوگیا ہے. متعلقہ حکام کے مطابق ٹائر 1 برانڈ کی قیمت مختلف برانڈز کے سبزی گھی کی قیمتیں 392 روپے سے 399 روپے تک جبکہ خوردنی تیل کی قیمتیں 400 روپے سے 409 روپے تک پہنچ گئی. اسی طرح اعلی درجے کے برانڈز کے بعد، ٹائر 2 اور ٹائر 3 اور اسی طرح پاٹا اور فاٹا میں جو کارخانہ دار مال تیار کرتے ہیں نے بھی بین القوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر10 روپے 49 پیسے کا زبردست اضافہ
قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ٹائر 2 برانڈز کی قیمتیں 360 روپے فی کلو جبکہ تیل کی قیمتیں 370 روپے فی لیٹر کی سطح تک پہنچ گئی ہے. اسی طرح ٹائر 3 کی قیمیتں 320 روپے فی کلو جبکہ خوردنی تیل کی قیمتیں 330 روپے فی لیٹر کی سطح تک پہنچ گئی. دوسرے جانب پاٹا اور فاٹا میں جو کارخانہ دار مال تیار کرتے ہیں اُن کی قیمتیں با لترتیب 280 روپے اور 290 روپے فی کلو کی سطح تک پہنچ گئی ہے.
پاکستان میں اس وقت تقریباُ 350 مختلف قسم کے برانڈز اپنی کارخانوں میں خوردنی تیل اور سبزیوں کا گھی تیار کررہے ہیں جس میں ٹائر1 برانڈز کا مارکیٹ کا حصہ تقریباُ 12 فیصد ہے.
دریں اثنا، پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. جس کے بعد پورے پاکستان میں ٹماٹر، آلو اور اسی طرح 22 دوسری اشیاح کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے. پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح میں 12.66 فیصد اضافہ ہوا ہے. اسی طرح گزشتہ ہفتے پاکستان میں افراط زر کی شرح میں 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی.
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 مختلف قسم کی اشیاء جس میں آلو، ٹماٹر، گھی، مٹن اور مائع گیس (ایل پی جی) سلنڈر شامل ہیں، مزید مہنگے ہوگئے ہیں. قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 43.96 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں