پاکستان میں تین ماہ میں 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے استعمال کی گئی. وفاقی ادراہ شماریات

chai-640x480

اسلام آباد: گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان میں 24 ارب اور 80 کروڑ روپے کی چائے استعمال کی گئی جبکہ 36 ارب کی دالیں اور 11 ارب کی مسالہ جات اس کے علاوہ ہیں.
مردان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں جاری سال 2021- 2022ء کی پہلے تین ماہ میں مجموعی طور پر 388 ارب اور 51 کروڑ سے زائد مالیت کی خوردنی اشیاء درآمد کی گئیں. وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطاق یہ اعداد وشمار گزشتہ مالی سال کے اسی تین ماہ کے مقابلے میں 103 ارب اور 17 کروڑ روپے زائد ہیں.
وفاقی ادارہ شماریات کی اسی رپورٹ میں مزید کہا گیا جولائی سے ستمبر تک 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل بھی درآمد کیا گیا ہے. اسی طرح ان تین ماہ میں 16 ارب اور 63 کروڑ روپے کی گندم بھی درآمد کی گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری قرضوں کے حجم میں 149 ارب روپے کا اضافہ، مجموعی حجم 399کھرب تک جا پہنچا.
پام آئل اور گندم کے علاوہ ان تین ماہ میں پندرہ ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی گئی، جبکہ ان تین ماہ میں پاکستانیوں نے 24 ارب اور 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے استعمال کی ہے. وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے میں پاکستان میں 11 ارب روپے سے زائد کی مسالہ جات اور چتیس ارب اور 57 کروڑ روپے سے زائد کی دالیں استعمال کی گئیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں