بین الاقوامی منڈی میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی

Rice In Fields. Photo File
بھارتی حکومت کی طرف سے چاول کی برآمد پر پابندی سے عالمی مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی منڈی میں چاول کی قلت نے شدید شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان کو چاول برآمد کرنے کا سنہری موقع ہے۔

مردان ٹائمز کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق بھارت میں حالیہ ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں چاول کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات کو 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے چاول کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں انتہائی زبردست تیزی کے بعد کاروبارکو عارضی طور پر روک دیا گیا



مردان ٹائمز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں میں چاول ملنا بند ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ میں چاول کی قلت کے بعد امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے ہیں۔ لیکن اس پابندی کی وجہ سے پاکستان کو مارکیٹ حاصل کرنے کا اہم موقع پیدا ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں