اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگٹرتی صورتحال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد آج 3 بجے منعقد ہورہا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج الیکشن کمیشن کا بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی خراب اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسلام اباد میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پاکستان کی الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ایک اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔
مزید خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس آج تین بجے اسلام اباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں وزیر داخلہ سیکرٹری داخلہ، صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی صاحبان اور اس طرح انٹیلیجنس ایجنسیو کے دیگر افسران اس اجلاس میں مودوع کیے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس کیس: سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں انتخابات اٹھ فروری کو ہی ہوں گے جبکہ عام انتخابات کو معطل کرنے یا اس میں تاخیر کے حوالے سے زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔
اس بارے میں چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کے نتائج رات ایک بجے تک جاری کر دیے جائیں گے اور پرانی سسٹم کی جگہ اس بار اس کی جگہ ای ایم ایس کا استعمال اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔