عام انتحابات کی پرامن انعقاد پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد

ISPR Logo Photo By Twitter ISPR 640x480
پاکستانی مسلح افواج کا مونوگرام۔ فوٹو: ٹویٹر/ائی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان میں بارویں عام انتحابات کے کامیاب، پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی فوج کی طرف سے پاکستان میں عام انتحابات کے پرامن، کامیاب اور تشدد سے پاک انعقاد کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’انتخابی عمل کے دوران پاکستانی فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ سینتیس ہزار فوجی و سول سکیورٹی اہلکار 6000 کے قریب حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات کیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’اس کے علاوہ کوئیک رسپانس فورس کے 7800 سے زیادہ اہلکاروں نے پولنگ کے عمل کو عوام کے لیے محفوظ بنایا۔‘

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں عام انتحابات، آج 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرے گے

اس بارے میں مزید خبروں کے مطابق آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ’اگر چہ دہشت گردوں کی جانب سے کے پی اور بلوچستان میں بھرپور کوشش کی گئی کہ امن و امان کو خراب کیا جاسکے اور اسکے لئے دہشتگردوں کی طرف سے دونوں صوبوں میں 51 بزدلانہ حملے کئے گئے‘ تاہم سپاہیوں نے ’ملک بھر میں سکیورٹی اور امن کو بحال رکھا۔‘

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان حملوں میں 10 سکیورٹی اہلکاروں سمیت کل 12 افراد ہلاک ہوئے اور 39 زخمی ہوئے۔ اسی طرح ان آپریشنز میں کل پانچ دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں