خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا

Voting in Pakistan

پشاور: جمیعت علماء اسلام نے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتحابات میں کئی مقامات پر پی ٹی آئی کو بدترین شکست سے دوچار کردیا.
مردان ٹائمز کے مطابق خیبر پختوںخوا 17 اضلاع کے 65 تحصیلوں میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتحابات میں جمیعت علماء اسلام نے برتری قائم کردی ہے اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر بدترین شکست سے دوچار کردیا ہے.
زرائع کے مطابق ان بلدیاتی انتحابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی 11 تحصیل چیئرمیں کی نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے، پی ٹی آئی کی حکمران جماعت 10 تحصیل نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی تین اور جماعت اسلامی دو تحصیل نشستوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چھوتے نمبر موجود ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق جے یو آئی نے پچھلے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری کا صفایا کردیا ہے. جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف ہری پور میں تحصیل چیئرمیں کی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی.
یہ خبر بھی پڑھیں: سراج الحق کا وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں ویڈیولنک کے زریعے پیشی پر کڑی تنقید
مردان ٹائمز کو ملنے والی آخری اطلاعات کے مطابق پشاور میں موجود سات تحصیل کے نشستوں پر بھی جے یو آئی کے دو امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں. تاہم پشاور سٹی کے میئر نشست کے لئے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار زبیرعلی اور پی ٹی آئی کے رضوان بنگش کے درمیان سخت مقابلہ ہے جس میں زرائع کے مطابق جے یو آئی کے زبیر علی سب سے آگے تھے.
پشاور کے علاوہ ضلع مردان میں بھی پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا ہے. تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں بھی جمیعت علماء اسلام نے میدان مار لیا ہے اور 3 تحصیلوں پر اپنے اُمیدوار کامیاب کرلئے ہیں. مردان میں تین تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام کے تین اور عوامی نیشنل پارٹی کے دو اُمیدوار کامیاب ہوگئے ہیں.
اُدھر بنوں کے تحصیلوں میں سٹی میئر کی نشست پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں. اس کے علاوہ تحصیل رُستم، بونیر، کاگرہ، ڈگر، گدیزئی اور گمبٹ کی چیئر میں کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں.
عوامی نیشنل پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے ضلع چارسدہ میں بھی جے یو آئی کو سبقت حاصل ہے. اس ضلع کے تحصیل شبقدر کی نشست پر جے یو آئی کے حمزہ آصف نے 33 ہزار 244 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے.
اسی طرح ضلع ٹانک میں بھی دو تحصلوں پر جمیعت علماء اسلام کے اُمیدوار کامیاب ہوگئے ہیں اور مخالف امیدواروں کو بری طرح شکست سے دو چار کر لیا ہے.
ضلع ٹانک میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار حاجی عزیز اللہ نے 17 ہزار ووٹ لے کر اپنی کامیابی پر مُخر سبت کرلیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں