اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کے خلاف احتجاج کی کال دے دی گئی اور کہا کہ ہر الیکشن میں آصف زرداری چوری کا پیسہ چلا کر جمہوریت خریدتا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد ہونے کے نتیجے میں حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عوام سے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں پوری اطلاعات تھی کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری پیسہ چلانے آرہا ہے، انھوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری عوام میں نکلے گا تو لوگ انڈے ماریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ‘آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر حیران ہوں، انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا آج رات سب پی ٹی آئی ورکروں کو اپنے اپنے گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔ خطاب کے دوران انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا تو خط ہی موثر نہیں کیونکہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے تمام 10 ووٹ مسترد کردیے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب برقرار
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے رات کو اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کہ ووٹ کس کو ڈالنا ہے، اور میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھراس کے بعد پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔
Menu