پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان قومی اداروں کو دباؤ میں لا کر اپنا فیصلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں، احسن اقبال

Ahsan Iqbal PMLN Photo Facebook 640x480
احسن اقبال، پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما اور وفاقی وزیر۔ فوٹو: فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب بھی سیاست میں مار کھاتے ہیں تو قومی اداروں اور سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا فیصلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی مخالف سیاسی پارٹیوں سے سیاست میں مار کھاتے ہیں تو ان کی یہ منصوبہ بندی ہے کہ وہ ہمیشہ قومی اداروں اور سپریم کورٹ کو شامل کرکے بیل آؤٹ پیکج لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ کبھی کسی نے عمران خان کو بلا کر نہیں پوچھا کہ توہین عدالت کیوں کرتے ہیں مگر ہم تو توہین عدالت میں نا اہل بھی ہوجاتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال اُٹھایا کہ آخر عمران خان نے وہ کون سی سیاسی ٹوپی پہن رکھی ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے بعد اپنے من پسند فیصلے کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے پچھلے سات سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آرہا مگر دوسری طرف ہم ایک سیکنڈ میں نا اہل ہوجاتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ سابقہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ڈھائی سال سے سٹے آرڈر پر ڈپٹی سپیکر رہے، انھوں نے کہا کہ اس لئے ہمیں بھی یہ پوچھنے کا ضرور حق ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر بھی ایک منتخب ایوان کے سپیکر ہیں اور اس لئے ان کا بھی اتنا ہی لحاظ بنتا ہے جتنا کہ قاسم سوری کو دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں