پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان مردان جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر گرفتار،

PTI Leader ali mohammad Photo BBC 640x480
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان گرفتاری کی حالت میں۔ فوٹو: بی بی سی اُردو

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان مردان جیل سے رہا ہوئے لیکن اسی دن مردان کی اینٹی کرپشن پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔

مردان ٹائمزکے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کومردان جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر مردان کی اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے وکیل ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ’علی محمد خان کو آج جب اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت دی تو جیسے ہی وہ مردان جیل سے رہائی کے بعد باہر نکلے تو اینٹی کرپشن پولیس نے ساتویں بار ان کو گرفتار کر لیا اور پولیس سٹیشن ساتھ لے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نو مئی کے منصوبہ ساز کے خلاف دو یا تین ہفتوں میں کاروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔ رانا ثنااللہ

علی محمد خان کے وکیل ندیم شاہ ایڈوکیٹ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر کہا کہ ’جمعرات کو صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا تھا کہ علی محمد خان پر خیبرپختونخواہ میں کوئی کیس درج نہیں ہے اس کے باوجود اینٹی کرپشن پولیس نے ساتویں بارعلی محمد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں