واٹس ایپ کے پیغامات جلد ہی آپ کو پس منظر میں سنائی دیں گے

WhatsApp 640x480
پیغام رسانی کے لئے مشہور ایپ واٹس ایپ۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ نے ایک ایسے آپشن پر کام شروع کیا ہے جس کے زریعے آپ کو طویل پیغامات سسنے کے لئے ایپ کو کھلی رکھنے اور یا واٹس کی انٹرفیس اپنے سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور اسی طرح آپ ایک ہی وقت میں پس منظر میں آڈیو پیغامات سن سکے گے.
مردان ٹائمز کے مطابق دنیا میں پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ کے اندرونی حلقوں سے ایسی خبریں آرہی ہے جس کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والی اکثر لوگوں نے اسی آپشن پر زور دیا تھا.
واٹس ایپ ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے آئے روز نت نئے فیچرز پیش کررہے ہیں اور اسی تناظر میں واٹس ایپ نے اس سے پہلے وائس میسیج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے پہلے خود سننے کا آپشن پیش کیات تھا جو کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میں کافی سراہا گیا.
یہ خبر بھی پڑھیں: گروپس سے تنگ صارفین کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
اسے منفرد فیچر کے بعد اب واٹس ایپ نے لوگوں کی کثیر تعداد کے اصرار پر پیغامات کو پس منظر میں سننے کا فیچر پیش کرنے پر کام کررہا ہے. اس فیچر کے باعث صارفین کا قیمتی وقت بھی بچے گا کیونکہ بیک وقت آپ کے سامے پس منظر میں پیغامات بھی چلتے رہیں گے اور آپ دیگر دوستوں کے پیغامات اور ان کے تصاویر بھی دیکھ سکیں گے. اور یوں آپ کو واٹس ایپ کے ایک ہی آپشن سے جڑے رہنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں رہے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں