دارالخلافہ اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومیکرون کی تصدیق

Corona virus-1

اسلام آباد: وفاقی دارالحکعمت اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومیکرون ویئریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسی شہر میں نئے قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے.
مردان ٹائمز کو مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے. وائرس کی تیزی سے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے باضابطہ ہدایات جاری کردی گئی ہے.
اسلام آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کی باضابطہ تصدیق ہوئی.
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد شہر میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد کرونا کی نئی قسم امیکرون سے متاثر ہوئے. اور اس کے بعد اومکیروں مریضوں کی اسلام آباد میں تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے
اس حوالے سے اسلام آباد کے ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالخلافے میں کل تک اومیکرون وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد صرف 32 تھی، تاہم گزشتہ ایک دن میں ایک ہی خاندان میں 15 افراد میں اس نئی قسم کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے یہ تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے.
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شہرن نئے سال کی تقریبات میں غیر ضروری شرکت نہ کرے. جبکہ کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. ہدایات میں کہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے. اسی طرح عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ رش والے جگہوں، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور مارکیٹ میں غیر ضروری جانا بند کردے. ماسک پہننے اور سینیٹائزرز استعمال کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے.
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا کہ اومیکرون وائرس سے بچاؤ کا صرف اور صرف ایک راستہ ہے اور وہ ہے ویکسینشن. تمام شہری خود کو اور اپنے رشتہ داروں کو ویکسین ضرور لگوائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں