ہم سے ایسے یک طرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع نہ رکھی جائے، مریم نواز

Maryam Nawaz Taking to Media Photo File 640x480
مریم نواز شریف، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)۔ فوٹو: فایل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے سپرہم کورٹ کے فیصلے پر سخت موقف، ایسے یک طرفہ فیصلوں کو قبول کرنے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کل پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتحابی عمل پر سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے نہایت ہی سخت موقف اپنایا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ ’اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں، اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں، سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یک طرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔ بہت ہو گیا۔‘


یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کے صدر کے خط کی اہمیت نہیں تو پھر 20 ڈی سیٹ کئے گئے ایم پی ایز کا قصور کیا تھا؟ پیپلز پارٹی.
ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ ’موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا اور آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہنچنے جسے کل پہنچا تھا! نا منظور!‘


واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتحابی عمل پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے ایک مختصر فیصلہ آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں